آئین میں ترمیم کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں کو آن بورڈ لینا چاہیے ، عامر محمود چیمہ

آئین میں ترمیم کیلئے تمام سیاسی پارٹیوں  کو آن بورڈ لینا چاہیے ، عامر محمود چیمہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 84سرگودھا عامر محمود چیمہ نے کہا ہے کہ آئین میں ترمیم کے لیے تمام سیاسی پارٹیوں کو آن بورڈ لینا چاہیے اور جامع مذاکرات ہوں۔۔۔

 مگر اس موقع پر کہ جب نئے چیف جسٹس کی تقرری ہونی ہے یہ موضوع بند ہونا چاہیے ، سنیارٹی کے علاوہ پسند اور ناپسند کی بنیاد پر اعلیٰ ترین عہدے پر تقرری ویسے بھی قبول نہیں، عدالتی اصلاحات ایک جامع ٹرم ہے ، جماعت اسلامی اس پر تجاویز تیار کرے ۔ انہوں نے کہا کہ آئین متفقہ ڈاکومنٹ ہے ، فارم47 کی پیداوار کو اس سے چھیڑچھاڑ کا قطعی حق حاصل نہیں۔ مرضی کی عدلیہ اور فیصلے لانے کے ہتھکنڈے قبول نہیں کریں گے ، انہوں نے کہا کہ آئین متفقہ ڈاکومنٹ ہے ، فارم 47 کی پیداوار اور جعلی پارلیمنٹ کو قطعی حق حاصل نہیں کہ اس سے چھیڑ چھاڑ کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں