مقدمہ بازی کی رنجش پر مخالف کو اغوا کرنے کی ناکام کوشش

مقدمہ بازی کی رنجش پر مخالف  کو اغوا کرنے کی ناکام کوشش

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مقدمہ بازی کی رنجش پر مخالف کو اغوا کرنے کی کوشش، ملزمان تشدد کا نشانہ بنا کر فرار ہوگئے۔

فرشتہ چوک میں سہیل اور اس کے ساتھیوں نے شاہد اور اس کے بھائی کو زبردستی روک لیا اور اسلحہ کے زور پر شاہد کو اغوا کرنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر دونوں بھائیوں کو ہنٹر اور سوٹے مار کر زخمی کر کے فرار ہو گئے پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں