ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی ،ٹانگ ٹوٹ گئی ڈرائیور فرار،مقدمہ درج

ٹریکٹر کی ٹکر سے موٹر سائیکل  سوار زخمی ،ٹانگ ٹوٹ گئی  ڈرائیور فرار،مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)خوشاب روڈ پر ڈورے والا کے قریب ایک تیز رفتار ٹریکٹر نے موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری۔۔۔

 جس کے باعث موٹر سائیکل سوار محمد نواز کی ایک ٹانگ بھی ٹوٹ گئی ڈرائیور ٹریکٹر موقع پر چھوڑ کر فرار ہو گیا جبکہ ریسکیو ٹیم نے زخمی ہونے والے موٹر سائیکل سوار کو علاج معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے ٹریکٹر قبضہ میں لے کر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں