گلشن اقبال پارک دیکھ بھال نہ ہونے سے تباہ ہونیکا خدشہ

 گلشن اقبال پارک دیکھ بھال نہ ہونے سے تباہ ہونیکا خدشہ

10ملازمین دیکھ بھال پر مامور،تنخواہیں وصول ،ڈیوٹی پر کوئی موجود نہیں ہوتا پارک کی صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے ،شہریوں کا ڈی سی ،اے سی سے مطالبہ

بھیرہ(نامہ نگار)میونسپل کمیٹی بھیرہ کے زیر انتظام گلشن اقبال پارک کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث پارک میں لگے درخت، پودے اور بچوں کے کھلونے و جھولے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کا خدشہ ہے بتایا گیا ہے کہ بلدیہ نے پی ایچ اے شعبہ میں تقریباً 10 ملازمین بھرتی کر رکھے ہیں جو ہر ماہ باقاعدگی سے تنخواہیں وصول کر رہے ہیں، لیکن اس کے باوجود پارک کی نگرانی اور دیکھ بھال کے لیے کوئی بھی ملازم ڈیوٹی پر موجود نہیں ہوتا۔

شہریوں کے مطابق پی ایچ اے ٹیم کے انچارج نے بھی کبھی پارک آنا گوارہ نہیں کیا محمد اشرف، فرمان علی، محمد اقبال، گلزار احمد، عظمت الٰہی اور محمد بلال نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ بھیرہ اسسٹنٹ کمشنر عشنہ طاہر سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام خصوصاً بچوں کی تفریح کے لیے قائم اس پارک کی بگڑتی صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں