ن لیگ کیخلاف کیا جانیوالا منفی پراپیگنڈ ا دم توڑ گیا، ملک محمد آصف

ن لیگ کیخلاف کیا جانیوالا منفی  پراپیگنڈ ا دم توڑ گیا، ملک محمد آصف

خوشاب(نمائندہ دُنیا)پنجاب اسمبلی کے رکن سابق صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھاء نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی عوام دوست پالیسیوں اور۔۔۔

 انقلابی اقدامات سے مسلم لیگ (ن) اور عوام کے مابین اعتماد کی فضا پیدا ہوئی اور مخالفین کی جانب سے اس نظریاتی جماعت کیخلاف کیا جانیوالا منفی پراپیگنڈہ دم توڑ گیا، انشائاللہ پاکستان مسلم لیگ (ن) ضمنی الیکشن کی طرح آئندہ انتخابی معرکہ آرائی میں کلین سویپ کرے گی۔ جوہر آباد میں میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیرا علیٰ کی قیادت میں صوبائی حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار تعمیری سیاست کا آغاز کیا جس کی وجہ سے ہر شعبہ زندگی سے وابستہ افراد کو ہر سطح پر ریلیف ملنے کی راہیں ہموار ہوئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں