بارشیں نہ ہو نے سے کینو میں مٹھاس کی جگہ کڑوا پن آگیا

بارشیں نہ ہو نے سے کینو میں مٹھاس کی جگہ کڑوا پن آگیا

باغات کے مالکان کو فروخت کرنے میں شدید دشواری پیش آنے لگی افغان بارڈر کی بندش پر بیوپاریوں نے خریداری کم کر دی ،کاشتکار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا میں بروقت بارشیں نہ ہو نے کی وجہ سے کے باعث کنو کی فصل پر منفی اثرات مرتب ہونے لگے ہیں ،جس سے ان پھلوں میں سے مٹھاس کے بجائے کڑواپن پیدا ہوتا جا رہا ہے جس سے باغات کے مالکان کو فروخت کرنے میں شدید دشواری پیش آرہی ہے ذرائع کے مطابق اس مرتبہ اگرچہ گزشتہ سال کی نسب فصل ڈبل ہوئی ہے مگر بروقت بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے کنو کی کوالٹی متاثر ہونے لگی ہے جس کے پیش نظر باغات کے خریدار دلچسپی نہیں لے رہے اورزمیندار کو باغات فروخت کرنے میں سامنا کرنا پڑرہا ہے ،کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ ایک طرف افغان بارڈر کی بندش کی وجہ سے بیوپاریوں نے خریداری کم کر دی ہے اور دوسری طرف فصل پکنے کے اس مرحلہ میں بارشیں انتہائی ضرور ی ہیں جوکہ رواں سیزن میں نہیں ہوئیں، جس کی وجہ سے کینو کو کینکر نامی بیماری تیزی سے اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے او ر اس میں مٹھاس کی بجائے کڑوا پن پیدا ہو رہا ہے ، اگر یہی صورتحال رہی توخطیر نقصان ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں