گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس ماڈل ہائی سکول اور نیو سٹارکرکٹ کلب کے کھلاڑیوں کا دنیا آفس کا دورہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت کرٹ کے ضلع سطح پر ہونیوالے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے۔۔۔
گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس ماڈل ہائی سکول اور نیو سٹارکرکٹ کلب کے کھلاڑیوں نے دنیا میڈیا گروپ بیوروآفس کا وزٹ کیا، اس موقع پر ٹیم کے کوچ کپتان محمد ارشد بھی ہمرا ہ تھے ،ابوہریرہ، ہارون ،عبدالرحمان،عبید اﷲ ،قاسم و دیگر کھلاڑیوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے شروع کیا گیا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام حقیقی معنوں میں نوجوانوں بالخصوص نو عمر بچوں میں نہ صرف کھیلوں کو فروغ دینے اور دیگر غیر ضروری سرگرمیوں سے دور رہنے میں مدد گار ثابت ہو رہا ہے۔