جمعیت اہلحدیث پاکستان ملک میں امن و امان کی داعی ہے، علامہ ہشام الٰہی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے مقام حیات میں سٹی آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
جمعیت اہلحدیث پاکستان حقوق العباد کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک میں امن و امان کی داعی ہے، حالیہ حکومت 77 سال کی سابقہ غلطیوں پر ندامت کے آنسو بہانے کی بجائے غریبوں، مزدوروں، ٹرانسپورٹروں اور ریڑھی بانوں پر اضافی ٹیکس جرمانوں کا ظالمانہ قانون نافذ کئے ہوئے ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ 77 سال سے پسے ہوئے عوام کو اخلاقیات کے مطابق ریلیف دے۔