انٹر کالجز اور انٹر سکولز بیڈ منٹن چیمپئن شپ 11 دسمبر کو اسپورٹس جمنیزیم میں ہوگی

انٹر کالجز اور انٹر سکولز بیڈ منٹن چیمپئن شپ 11 دسمبر کو اسپورٹس جمنیزیم میں ہوگی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سپورٹس ڈپارٹمنٹ سرگودھا کے زیرِ اہتمام انٹر کالجز اور انٹر سکولز بیڈ منٹن چیمپئن شپ 11 دسمبر کو اسپورٹس جمنیزیم میں منعقد ہوگی۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر صائمہ منظور نے تمام ٹیموں کے منیجرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف سرکاری و نجی اسکولوں اور کالجوں کی سولہ ٹیموں نے چیمپئن شپ کے لیے رجسٹریشن کروا لی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ تمام میچز ناک آؤٹ سسٹم کے تحت کھیلے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں