حکمران اپنے مفادات کے لیے آئینی ترامیم کر رہے ہیں،رائو طاہر مشرف
بھلوال(نمائندہ دنیا)سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی راؤ طاہر مشرف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں کوئی بھی شق عوام کے حق کے لیے منظور نہیں کی جا رہی۔
اس وقت پاکستان کے ایک کروڑ 50 لاکھ سے زائد افراد غربت کی لکیر سے نیچے مختلف بیماریوں سے لڑ رہے ہیں جبکہ حکمران اپنے مفادات کے لیے کبھی اٹھارویں کبھی 25ویں کبھی 26 ویں اور اب 27 ویں ترمیم لا رہے ہیں جو انتہائی افسوس ناک ہے راؤ طاہر مشرف نے کہا کہ ایک طرف تو حکومت غربت ختم کرنے کا اعلان کر رہی ہے تو دوسری طرف غریبوں کو ختم کرنے کے لیے مختلف قسم کی فورسز بنا دی گئی ہیں جو عوام کو بے روزگار کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہی ۔