لاڑکانہ، ٹنڈوآدم:سلنڈر دھماکے، حادثے میں زخمی خاتون سمیت 2 افراددم توڑ گئے
لاڑکانہ ، ٹنڈو آدم (بیورو رپورٹ، نمائندہ دنیا) لاڑکانہ شہر کے تھانہ حیدری کی حدود لوہار کالونی میں ایک روز قبل گھر کے اندر گیس سلنڈر پھٹنے سے زخمی ہونے والی 52 سالہ خاتون ساجدہ زوجہ مختیار جتوئی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی، جس کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 3 ہوگئی ۔
مرحومہ کی میت ایمبولینس کے ذریعے کراچی سے لاڑکانہ لائی گئی۔ لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ ٹنڈوآدم کے قریب 15 روز قبل ٹریفک حادثے میں زخمی احسان راہو جو کراچی کے اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔