یوای ٹی :پاکستان کی پہلی چیئر آن پولیمر سسٹین ایبلٹی اینڈ سرکولیریٹی قائم
لاہور (خبر نگار) یو ای ٹی لاہور نے انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان کی پہلی چیئر آن پولیمر سسٹین ایبلٹی اینڈ سرکولیریٹی قائم کر دی۔
اس مقصد کے لیے شعبئہ پولیمر اینڈ پروسیس انجینئرنگ، یو ای ٹی لاہور اور ملک کی چھ صفِ اوّل کی صنعتوں کے مابین تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ۔یہ منفرد اور دور رس اقدام پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا ماڈل ہے۔