پو لیس کو اچھے اخلاق،اچھے روئیے کا مظاہرہ کرنا ہو گا:ڈاکٹر نوید
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس لائن چنیوٹ میں پولیس افسروں و جوانوں کیلئے اجلاس عام کا انعقاد کیاگیا۔اجلاس عام میں ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز،تفتیشی افسران،پولیس افسران و جوانوں،لیڈی پولیس اہلکاروں،ایلیٹ فورس،ٹریفک پولیس اہلکاروں نے شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے پولیس افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے اپنی ترجیحات،ایجنڈا،کام کے طریقہ کار،حکومت پنجاب،آئی جی پنجاب کی ترجیحات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ڈی پی اونے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو اچھے اخلاق،اچھے روئیے کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس کلچر کی تبدیلی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔پولیس افسران و جوان خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہوکر عوام الناس کی دادرسی یقینی بنائیں۔اختیارات سے تجاوز، رشوت،بداخلاقی،محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے اہلکاروں کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی ہوگی۔