موت برحق اور اٹل ،حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا:عبدالحمید چشتی

موت برحق اور اٹل ،حقیقت سے  انکار نہیں کیا جاسکتا:عبدالحمید چشتی

راہوالی (نمائندہ دنیا ، نامہ نگار )موت برحق اور اٹل ہے جسکی حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

 ان خیالات کا اظہا رعلامہ عبدالحمید چشتی نے سیاسی سماجی شخصیت کریم حسن بھنڈر کے بھائی نعیم حسن بھنڈر کے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موت کا ذائقہ ہر انسان نے چکھنا ہے یہ دنیا فانی ہے آخر کار انسان نے اﷲ کی جانب ہی لوٹ جانا ہے غوث قطب ابدال بھی اس سے بچ نہ پائے ہیں ۔ اس موقع پر علامہ عطا المصطفی جمیل چشتی ،علامہ ضیا المرتضی ٰ چشتی ،قاری محمد آصف نوشاہی ،قاری کرامت علی کریمی نے بھی خطاب کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں