سمندری : بزرگ بے اولاد میاں بیوی کو قبضہ مافیا سے نجات

 سمندری : بزرگ بے اولاد میاں بیوی کو قبضہ مافیا سے نجات

سمندری (نمائندہ دنیا)پیرا فورس سمندری کے انویسٹی گیٹنگ آفیسر رانا ہارون جاوید نے احسن اقدام کرتے ہوئے نواحی گاؤں 387 گ ب کے بے اولاد بزرگ میاں بیوی کو ان کی زرعی و سکنی اراضی واگزار کرا کر باقاعدہ قبضہ دلوا دیا۔

مذکورہ بزرگ میاں بیوی کے ایک عزیز نے گاؤں کے بعض بااثر افراد کے ساتھ مل کر ان کی ملکیتی زرعی اراضی تقریباً 14 کنال، جن میں 7 کنال 18 مرلے بوگس انتقال کے ذریعے ، 6 کنال مقبوضہ زرعی رقبہ اور 5 مرلے رہائشی مکان عرصہ دراز سے ناجائز طور پر قبضہ میں لے رکھا تھا۔اسسٹنٹ کمشنر سمندری قمر محمود منج کی ہدایات پر پیرا فورس نے کارروائی کرتے ہوئے تمام اراضی واگزار کرا کے بزرگ شہری علی احمد اور ان کی اہلیہ کے سپرد کر دی۔اس موقع پر بزرگ شہری علی احمد نے کہا کہ وہ بڑھاپے میں دربدری اور بے بسی کی زندگی گزارنے پر مجبور تھے اور دو وقت کی روٹی کے لیے بھی لوگوں کے رحم و کرم پر تھے ۔ اپنی چھت ہونے کے باوجود دربدر تھے ، تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی گڈ گورننس اور اسسٹنٹ کمشنر سمندری قمر محمود منج اور انویسٹی گیٹنگ آفیسر پیرا فورس رانا ہارون جاوید کی کوششوں سے آج انہیں اپنا حق اور اپنی چھت واپس مل گئی ہے ۔

  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں