امتحانی نظام میں میرٹ،شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،کمشنر

 امتحانی نظام میں میرٹ،شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،کمشنر

ایڈیشنل کمشنر و فوکل پرسن بورڈ کے ہمراہ تعلیمی بورڈ کا دورہ ، امتحانات انتظامات کا جائزہ

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) کمشنر راولپنڈی ڈویژن و چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی عامر خٹک نے ایڈیشنل کمشنر و فوکل پرسن بورڈ ڈاکٹر منصور کے ہمراہ تعلیمی بورڈ کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے بورڈ ملازمین کی حاضری چیک کی اور آئندہ میٹرک فرسٹ اینول امتحان 2026 کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ امتحانی نظام میں میرٹ اور شفافیت پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔کمشنر کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری بورڈ امجد اقبال خٹک، کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان اور دیگر بورڈ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں امتحانی تیاریوں، نظم و ضبط، حاضری نظام اور سروس ڈیلیوری سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ عامر خٹک نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی میں ملوث پائے جانے والے ملازمین کے خلاف بلا امتیاز سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں