قصور:کرسمس کے حوالے سے بین المذاہب کمیٹی کا اجلاس

قصور:کرسمس کے حوالے سے بین المذاہب کمیٹی کا اجلاس

قصور (نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا کی زیر صدارت کرسمس کے حوالے سے ضلعی بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈی پی او قصور، تمام ممبران اور متعلقہ اداروں کے افسروں نے شرکت کی۔اس دوران کرسمس کے موقع پر سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی، لائٹنگ، بجلی کی فراہمی اور مسیحی برادری کی مذہبی سرگرمیوں کے لیے ضروری سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر شہریوں کو پرامن، محفوظ اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہے ۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ انتظامات بروقت اور موثر انداز میں مکمل کیے جائیں۔ اجلاس کے اختتام پر بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں پر بھی زور دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں