عدالت نے منشیات فروش کو قید اور جرمانے کی سزا سنادی
ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا )ایڈیشنل اینڈ سیشن جج راو مبشر حسن نے تھانہ ٹھیکریوالا میں درج مقدمہ نمبر 3218/24 بجرم 9C کا فیصلہ سناتے ہوئے منشیات فروش کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی۔
عدالت نے بہتر تفتیش، موثر پیروی اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر مجرم عبدالواحد سکنہ چک 76 جے بی جوداں کو اڑھائی سال قید اور 40 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ پولیس کے مطابق ایک سال قبل دوران کاروائی ملزم کے قبضہ سے 1660 گرام چرس برآمد ہوئی تھی، جس کے بعد مقدمہ درج کیا گیا تھا۔