ٹرانسپورٹ بارے پنجاب حکومت کے اقدامات قابل تعریف : صدر لاہور چیمبر

ٹرانسپورٹ بارے پنجاب حکومت کے اقدامات قابل تعریف : صدر لاہور چیمبر

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل پر پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔

صدر لاہور چیمبر فہیم الرحمٰن سہگل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم ہو گئی ہے اور اس میں پنجاب حکومت کے بروقت اقدامات اور مثبت کردار کی تعریف کی جانی چاہیے ۔حکومت نے فوری طور پر کمیٹیاں تشکیل دیں اور معاملات حل کرنے کی سنجیدہ کوشش کی، جس کی بدولت پنجاب میں کاروباری سرگرمیاں بحالی کی جانب گامزن ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں