6جنوری کو اسلام آباد میں ٹیلی میڈیسن منصوبہ کا آغاز :وزیر صحت

6جنوری کو اسلام آباد میں ٹیلی میڈیسن منصوبہ کا آغاز :وزیر صحت

70فیصد بیماریوں کا سبب آلود ہ پانی،ہرمرض کا علاج ،پولیو کا نہیں:مصطفی کمال، خطابآزاد کشمیرمیں صحت کے منصوبوں کیلئے ہر ممکن تعاون کر ینگے :بازل نقوی سے گفتگو

 اسلام آباد (نیوز رپورٹر،خصوصی نامہ نگار ) وزار ت قومی صحت، صحت کہانی اور ٹیلی میڈیسن کے مابین ٹیلی میڈیسن کے حوالے سے ایم او یو پر دستخط گزشتہ روز ہوئے ، وزیر صحت سید مصطفی کمال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا اسلام آباد میں 6جنوری کو ٹیلی میڈیسن پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز ہو گا، ایم او یو کے تحت \\\'صحت کہانی\\\' ادارہ ڈیجیٹل صحت سہولیات فراہم کرے گا، اسلام آباد کے 6اور کراچی کے 4مقامات پر ٹیلی میڈیسن سسٹم نصب کریں گے ، مریضوں کو آن لائن کیمرے پر 3 جنرل فزیشن بیک وقت دیکھ رہے ہوں گے ، چھ مقامات پر اٹھارہ ڈاکٹر آن لائن موجود ہوں گے ، ہم جلد ہر ہفتے ایک بی ایچ یو کا افتتاح کرینگے ۔ دریں اثنا وفاقی وزیر صحت نے سکول آف ڈینٹسٹری شہید ذوالفقار بھٹو یونیورسٹی کے آپریشن تھیٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کم وقت میں زیادہ کام کرنا ہوگا ، آلودہ پانی کی وجہ سے 70 فیصد بیماریاں پیدا ہوتی ہیں، پاکستان میں تقریباً ہر بیماری کا علاج موجود ہے ، مگر پولیو کا نہیں، بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں ۔علاوہ ازیں مصطفی کمال سے وزیر صحت آزاد کشمیر سید بازل علی نقوی نے ملاقات کی ۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آزاد کشمیر میں صحت کے منصوبوں کے لیے ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں