شادمان: ٹولنٹن مارکیٹ کی تزئین و بحالی کا منصوبہ مکمل

شادمان: ٹولنٹن مارکیٹ کی تزئین و بحالی کا منصوبہ مکمل

وینٹی لیشن اور ایگزاسٹ سسٹمز نصب ،نگرانی کے لیے نئی کمیٹی کی تشکیل

لاہور (شیخ زین العابدین )شادمان میں واقع شہر کی سب سے بڑی پولٹری مارکیٹ ٹولنٹن کی بحالی کا منصوبہ مکمل کر لیا گیا۔ایل ڈی اے نے 192.998 ملین کی لاگت سے مارکیٹ کا انفراسٹرکچر جدید بنا دیا۔تزئین و بحالی کے بعد مارکیٹ کے انتظام، نگرانی اور قواعد پر عملدرآمد کے لیے نئی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وینٹی لیشن اور ایگزاسٹ سسٹمز نصب کیے گئے۔

سامان کی ترسیل کے لیے مخصوص لوڈنگ اور ان لوڈنگ بے قائم کی گئیں، جبکہ پچاس بھری گاڑیوں کے لیے باقاعدہ پارکنگ سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے ۔تزئین و بحالی مکمل ہونے کے بعد ٹولنٹن مارکیٹ کے مستقل اور مؤثر انتظام کے لیے مینجمنٹ اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ، جس کے کنوینر اسسٹنٹ کمشنر سٹی لاہور ہوں گے ۔ کمیٹی کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر دکانیں سیل کرنے کے اختیارات دے دیے گئے ہیں۔ مارکیٹ میں تجاوزات اور غیر قانونی سٹالز پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے ، جبکہ صبح نو بجے کے بعد لوڈنگ اور ان لوڈنگ پر بھی پابندی نافذ کر دی گئی ہے ۔ بغیر اجازت دکانوں میں توسیع یا تبدیلی کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں