محراب پور: ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق ، خاتون زخمی

محراب پور: ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق ، خاتون زخمی

محراب پور (نمائندہ دنیا) ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق ، خاتون زخمی ہوگئی۔پہلا حادثہ ہنگورجہ تھانے کی حدود قومی شاہراہ پر پیش آیا،جہاں تیز رفتار مسافر بس نے موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں غلام سرور ڈاہری، نصر اللہ اور دریا خان موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ حادثے کے بعد ڈرائیور بس چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

 پولیس نے گاڑی تحویل میں لیکر تفتیش شروع کر دی۔ دوسرا ٹریفک حادثہ مورو تھانے کی حدود باندھی رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر کورائی ٹاور کے قریب پیش آیا، جہاں گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار نوجوان ضامن علی ولد اظہر علی زرداری موقع پر جاں بحق اور نوجوان کی والدہ شدید زخمی ہوگئی ، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ گاڑی کو تحویل میں لے کر پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں