وال چاکنگ اور پوسٹرز کیخلاف درخواست پرفریقین سے جواب طلب

وال چاکنگ اور پوسٹرز کیخلاف درخواست پرفریقین سے جواب طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں شہر میں وال چاکنگ، پوسٹرز اور بینرز لگانے کے خلاف اور شہر کی خوبصورتی برقرار رکھنے سے متعلق قانون پر عملدرآمد نہ ہونے کے معاملے پر دائر درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے فریقین سے 10 فروری تک جواب طلب کرلیا۔

درخواست گزار طارق منصور ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ شہر کی خوبصورتی برقرار رکھنے سے متعلق قانون 2014 میں نافذ کیا گیا تھا تاہم اس کے باوجود اب تک اس قانون کے تحت کوئی مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، جس کے باعث شہر بھر میں وال چاکنگ، غیر قانونی پوسٹرز اور بینرز کی بھرمار ہے ۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ صاف اور صحت مند ماحول کی فراہمی ہر شہری کا بنیادی حق ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں