دی ایجوکیٹر سکول سول لائن کیمپس کے زیراہتمام والدین ڈے
افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین،ڈرل،پانی کے بچاؤ، علاقائی ثقافت پر ٹیبلو ز پیش
گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر )دی ایجوکیٹر سکول سول لائن کیمپس کے زیراہتمام سالانہ والدین ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں طلباء وطالبات نے ویلکم والدین،ہالیڈے ،اِف یُو آر ہیپی،آئم ریڈی ٹو گو،والدین کو خراجِ تحسین،فریڈم،بمبل بی، بیلیورز،افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین،ڈرل،پانی کے بچاؤ،مزاحیہ مشاعرہ،خواتین کو خراجِ تحسین،قوالی،ماؤں کو خراجِ تحسین،چاروں صوبوں کلچر،بیٹیوں کو خراجِ تحسین،سرائیکی جھومر، پنجابی، پشتون، بلوچی، سندھی اورکشمیری ثقافت پر مبنی 20سے زائد ٹیبلوز پیش کیے ، بچوں کی دھماکے دار ثقافتی پرفارمنس پر والدین کی تالیوں سے قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول کا ہال گونج اُٹھا،والدین کا دی ایجوکیٹر سول لائن کیمپس کے چیئرمین ابتسام الاسد خان،پرنسپل ضیغم ابتسام اور طلبہ کو تیار کرنے والے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا،اس موقع پر ادارہ چیئرمین ابتسام الاسد خان،پرنسپل محترمہ ضیغم ابتسام نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو وطن سے محبت اور ثقافت سے جوڑے رکھنے کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کار لارہے ہیں ۔