مریم نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام کی تیاریاں

 مریم نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام کی تیاریاں

اسٹیٹ آف دی آرٹ ادارہ علاج معالجے میں سنگ میل ثابت ہوگا :وزیر صحت

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ میں 10 ارب روپے کی لاگت سے اسٹیٹ آف دی آرٹ مریم نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنایا جا رہا ہے ۔اس حوالے سے وزیر صحت کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر ، سیکرٹری محکمہ سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود خان، انچارج انسپکشن سیل میاں عتیق الرحمن، کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر نوید احمد، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ،شاہد عثمان ابراہیم، شازیہ فرید، نواز چوہان، قیصر اقبال سدھو ،عمر فاروق ڈار ،عمران خالد بٹ،عبدالرحمن گجر، سابق ایم پی ایز توفیق بٹ،امان اللہ وڑائچ اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسروں نے شرکت کی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ گوجرانوالہ ڈویژن کی لاکھوں کی آبادی کو کارڈیک کی بہترین سہولیات فراہم کرنے جا رہے ہیں ،وزیر آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی بہتری کیلئے بھی کوشاں ہیں ،یہ ادارہ دل کے امراض کے جدید اور معیاری علاج کی فراہمی میں سنگِ میل ثابت ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ادارہ کے حوالے سے جگہ کی نشاندہی کیلئے شہر کا دورہ بھی کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں