راہوالی میں ہسپتال، پھاٹک پر کراسنگ پل بنانے کا مطالبہ

 راہوالی میں ہسپتال، پھاٹک پر کراسنگ پل بنانے کا مطالبہ

ایم این اے محمود بشیر نا درا دفتر ،سیوریج ، گرلز سکول منظور کرائیں:سعید چشتی ودیگر

راہوالی (نامہ نگار)راہوالی ویلفیئر کمیٹی کے جامعہ چشتیہ میں ہونے والے اجلاس میں ایم این اے محمو دبشیر ورک سے مطالبہ کیا گیا کہ راہوالی میں ہسپتال، ریلوے پھاٹک پر کراسنگ پل ، نئی تعمیر ہونے والی دو گرلز ہائی سکولوں کی عمارتوں میں نئی کلاسز کا اجرا ، کینٹ کیلئے نادرا دفتر، شرقی راہوالی میں سیورج کے نظام اور گرلز ہائی سکول کی منظوری حاصل کرکے تعمیر شروع کر ائی جائے ۔ اجلاس کی صدارت پروفیسر سعید احمد چشتی نے کی جبکہ حاجی غلام سرور وڑائچ، صابر شبیر چیمہ، محمد عارف وڑائچ، محمد اشرف رحمانی، محمد فاروق چشتی، شبیر حسین وڑائچ، میاں اعجاز، شیخ سجاد الیاس، سرور انصاری، عبدالطیف چودھری و دیگر نے شرکت کی۔ پروفیسر سعید احمد چشتی ، حاجی خالد پرویز بلو بٹ، عطا المصطفیٰ جمیل، ندیم اکرم و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی 59مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے بیرسٹر بلال فاروق تارڑ اب ضلع وزیرآباد کے حلقہ این اے 66کے ایم این اے منتخب ہوچکے ہیں جس کے بعد پی پی 59کا حلقہ صوبائی قیادت سے محروم ہوچکا ہے ، ایم این اے کو منصوبوں کی منظوری حاصل کرنے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں