پنجاب کالج وزیرآباد کا کانووکیشن، طلبہ میں ڈگریاں تقسیم

پنجاب کالج وزیرآباد کا کانووکیشن، طلبہ میں ڈگریاں تقسیم

نوجوان پاکستان کا مستقبل :پرو فیسر بہزاد انور ،حافظ آصف عثمانی و دیگر اساتذہ کا خطاب

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب کالج وزیرآباد کے زیر اہتمام کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کامیاب طلبہ کو ڈگریاں دی گئیں ،مہمان خصوصی چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف انگلش حافظ حیات کیمپس یونیورسٹی آف گجرات پروفیسر ڈاکٹر بہزاد انور جبکہ دیگر مہمانوں میں ڈائریکٹر پنجاب کالجز گجرات رانا یونس ،پرنسپل پنجاب کالج وزیرآباد پروفیسر حافظ آصف عثمانی،پروفیسر شعیب چودھری ،پروفیسر غلام مصطفی پرنسپل گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج کوٹلہ ارب علی خان شامل تھے ۔تقریب میں فارغ التحصیل طلبہ کو ڈگریاں دی گئیں ۔ اس موقع پر طلبا و طالبات کی خوشی دیدنی تھی۔ کانو وکیشن سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر بہزاد انور نے کہا کہ یہی نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں جنہیں دیکھ کر فخر محسوس ہو رہا ہے جن معاشروں میں نظام تعلیم پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے وہی معاشرے وہی قومیں ترقی کرتی ہیں۔پرنسپل پروفیسر حافظ آصف عثمانی نے کہا کہ ہمارے ادارے کیلئے فخر کی بات ہے کہ سٹوڈنٹس تعلیم مکمل کرنے کے بعد مستقبل میں ملک و قوم کی خدمت کریں گے ۔تقریب سے رانا محمد یونس،پروفیسر غلام مصطفی ،پروفیسر شعیب چودھری نے بھی خطاب کیا جبکہ کانووکیشن کے اختتام پر پروفیسر آصف عثمانی نے مہمانوں اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں