خانیوالی انتظامیہ کے ضلعی ہسپتال کی بہتری کیلئے اقدامات تیز

خانیوالی انتظامیہ کے ضلعی ہسپتال کی بہتری کیلئے اقدامات تیز

ایمرجنسی ٹراما سنٹر کی توسیع کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کی جائے ، ڈی سی کا دورہ

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ خانیوال نے ضلعی ہسپتال کی بہتری کیلئے اقدامات تیز کردئیے ۔ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور ایمرجنسی ٹراما سنٹر میں سروس ڈیلیوری پر اظہار اطمینان کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے فارمیسی میں دسیتاب ادویات اور مریضوں کو فراہمی کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال بھی کی۔ملیحہ رشید نے ایمرجنسی ٹراما سنٹر میں مریضوں کے رش کے پیش نظر توسیع کی فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کا حکم بھی دیدیا۔ڈی سی نے مریضوں سے ادویات فراہمی اور ڈاکٹرزو عملے کے رویہ بارے بھی استفسار کیا۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر آصف محمود اور ایم ایس ڈاکٹر عمارہ ہمراہ تھیں۔دریں اثنائڈپٹی کمشنر نے کبیروالا میں راجبا روڈ اور ضرغام شہید چوک کا دورہ کیا اوراسسٹنٹ کمشنر رانا عامر لیاقت کو راجبا روڈ اور ضرغام شہید چوک کی بیوٹیفکیشن کے بارے میں ہدایات جار ی کیں،ملتان روڈ سے تجاوزات کے خاتمے اور روڈ کے اطراف گرین بیلٹس بنانے کا حکم بھی دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں