قصاب کے گھر سے بھاری مقدار میں مردہ گوشت برآمد

قصاب کے گھر سے بھاری  مقدار میں مردہ گوشت برآمد

عبدالحکیم (نامہ نگار، سٹی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،یاسین نامی قصاب کے گھر سے بھاری مقدار میں مردہ اور۔۔۔

 مضرِ صحت گوشت برآمد کر لیا۔ غیر معیاری گوشت کی فروخت کی اطلاع پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے موقع پر چھاپہ مارا اور برآمد شدہ گوشت فوری طور پر ضبط کر لیا۔ حکام کے مطابق گوشت کے نمونے تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مضرِ صحت خوراک کی فروخت کی اطلاع فوری طور پر فوڈ اتھارٹی کو دیں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں