فوج کی قربانیوں کے با عث اقلیتی برادر ی مذہبی تہوار آزادی سے منا رہی :رمیش سنگھ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ معرکہ حق کے بعد پاکستان میں امن، استحکام اور مذہبی آزادی مزید مضبوط ہوئی ہے۔
اور پاک فوج کی قربانیوں کے باعث آج اقلیتی برادری مذہبی تہوار مکمل آزادی اور امن کے ساتھ منا رہی ہے ۔یہ بات انہوں نے چکمڈار مدثر شہید روڈ پر کرسچین کمیونٹی کی جانب سے منعقدہ کیک کٹنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر مسیحی برادری کے علاوہ سردار جسکرن سنگھ اور دیگر اقلیتوں کے رہنما بھی موجود تھے ۔