سروس ایریاز میں مسافروں سے رقوم ہتھیانے والے 2سٹال ہولڈرز گرفتار

سروس ایریاز میں مسافروں سے رقوم  ہتھیانے والے 2سٹال ہولڈرز گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سروس ایریاز میں مسافروں سے فریب اور فراڈ کے ذریعے رقوم ہتھیانے والے 2 اسٹال ہولڈرز حوالات جا پہنچے۔

 بتایا جاتا ہے کہ موٹر وے پولیس کو شکایت موصول ہوئی کہ سروس ایریاز سیال موڑ اور بھیرہ میں مختلف طریقوں سے مسافروں کو اپنے جال میں پھنسا کر لوٹا جا رہا ہے جس پر فوری ایکشن کرتے ہوئے تنویرعرفان کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر مقامی تھانوں کی پولیس کے حوالے کر دیا، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں