سکول کے سامنے کھڑ ا شخص اسلحہ سمیت گرفتار،مقدمہ درج

 سکول کے سامنے کھڑ ا شخص اسلحہ سمیت گرفتار،مقدمہ درج

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) پولیس نے سکول کے سامنے کھڑے مشتبہ شخص کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

 بتایا جاتا ہے کہ حیات پور میں ایک سکول کے سامنے ایک مشکوک شخص کی اطلاع پر پولیس نے اسے فوری کاروائی کرتے ہوئے حراست میں لے کرتلاشی لی تو اس کے قبضہ سے اسلحہ برآمد ہوا، ملزم کی شناخت عمر حیات کے نام سے ہوئی جو کہ رہن وال کا رہائشی بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے اس سے تفتیش شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں