موٹر سائیکل سوار کو کار کی ٹکر،ٹرالی سے ٹکرا کر جاں بحق
55 سالہ خضر حیات موقع پر دم توڑ گیا ،ڈرائیوروں کیخلاف مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) لاہور روڈ پر 84 جنوبی کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار سامنے سے آتی گنے سے لوڈ ٹرالی کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا، بتایا جاتا ہے شناخت 55 سالہ خضر حیات کے نام سے ہوئی،بتایا جاتا ہے کہ تیز رفتار کار بے قابو ہو کرآگے جاتے موٹرسائیکل سے ٹکرائی جس کے بعد موٹرسائیکل رانگ سائیڈ سے آتی ہوئی گنے سے لوڈ ٹرالی کی زد میں آ گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا، پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد میت ورثاء کے حوالے کر کے ذمہ دار ڈرائیوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔