طلباء اور طالبات کیلئے ہنگامی صورتحال پر قابو پانے کی مشق

 طلباء اور طالبات کیلئے ہنگامی صورتحال پر قابو پانے کی مشق

میڈیکل کالج ، گورنمنٹ کالج ، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج دیگر ادارے شامل

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) میڈیکل کالج سرگودھا، گورنمنٹ کالج طارق آباد، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج میانی سمیت سرگودھا کے مختلف تعلیمی اداروں میں طلباء اور طالبات کو ہنگامی صورتحال میں خود پر قابو پانے ،قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا,فرضی مشقوں میں مشکوک افراد کی موجودگی کی کال موصول ہوئی جس پر تمام لاء اینڈ آرڈر فورسز ایجنسیز نے بروقت رسپانس کیا۔فرضی مشقوں کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے عملی مظاہرہ کرنا ہے فرضی مشقوں میں ایلیٹ فورس،ضلعی پولیس، سپیشل برانچ, سکیورٹی برانچ, سی ٹی ڈی، بم ڈسپوزل، سول ڈیفنس، 1122 اور دیگر ایجنسیز نے شرکت کی ،اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس سمیت تمام قانون نافذ کرنیوالے ادا رے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں