ضلعی تنازعات حل کمیٹی کا اجلاس، 15 کیسز کی سماعت کی گئی

ضلعی تنازعات حل کمیٹی کا اجلاس، 15 کیسز کی سماعت کی گئی

عوامی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ،فہد محمود

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم کی ہدایت پر تنازعات کے فوری حل اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے ضلعی تنازعات حل کمیٹی کے روزانہ اجلاس منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اے ڈی سی ریونیو فہد محمود کی زیر صدارت آج منعقدہ اجلاس میں مختلف نوعیت کے 15 کیسز زیر سماعت آئے ، جن کا قانون کے مطابق جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ فریقین کی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں پولیس، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور کیسز کے حل کے عمل میں معاونت فراہم کی۔ اے ڈی سی آر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سرگودہا کی واضح ہدایت ہے کہ ضلعی تنازعات کے حل کے لیے قائم کمیٹی کو مؤثر بنایا جائے اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کے اجلاس آئندہ بھی باقاعدگی سے منعقد کیے جاتے رہیں گے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف اور ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں