خوشاب:کرنٹ لگنے سے طالبعلم کی حالت تشویشناک

خوشاب:کرنٹ لگنے سے  طالبعلم کی حالت تشویشناک

خوشاب(نمائندہ دُنیا)نواحی قصبہ ہڈالی میں کرنٹ لگنے سے 13سالہ طالبعلم کی حالت تشویشناک ، محلہ سنبلیانوالا میں 13سالہ محمد خبیب ولد محمد فاروق اپنے گھر کی چھت پر کام کر رہا تھا۔

کہ اس دوران اس کا ہاتھ اوپر سے گزرنے والی بجلی کی ہائی وولٹیج لائن سے ٹکرا گیا جس کے باعث اسے بجلی کا شدید جھٹکا لگا ، یہ جھٹکا انتا شدید تھا کی اس کے پاؤں سے چنگاریاں نکلیں ۔ اسے فوری طور پر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد منتقل کیا جہاں سے اسے تشویشناک حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں