فصلوں کی باقیات جلانے والا ملزم گرفتار،مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)تھانہ ساہیوال پولیس کی بروقت کارروائی، فصلوں کی باقیات جلانے والا ملزم گرفتار،مقدمہ درج کر لیا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ تھانہ ساہیوال پولیس کو اطلاع ملی کہ موضع مبارے والا میں فصل کماد کی باقیات کو جلایا جا رہا ہے جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم سکندر حیات کو گرفتار کر لیا اور اسکے خلاف مقدمہ درج کر کے باضابطہ قانونی کاروائی شروع کردی گئی ہے ۔