سوشل میڈیا ٹیم کے زیر اہتمام حفظ القران کا مقابلہ

سوشل میڈیا ٹیم کے زیر اہتمام  حفظ القران کا مقابلہ

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)مقامی سوشل میڈیا ٹیم کے زیر اہتمام حفظ القران کا مقابلہ رائل مارکی ہال میں ہوا۔

جس میں میں شہر کے 34طلبا نے حصہ لیاتوحید احمد نے پہلی پوزیشن ،محمد اشرف نے دوسری ،جبکہ محمد ابوبکر نے تیسری پوزیشن حاصل کی پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے توحید احمد کو30000روپے نقد اور شیلڈ ،دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو20000روپے اور شیلڈ جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم کو 10000 روپے اور شیلڈ دی گئی تقریب کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی مقداد خان صدارت ڈی ایس پی ساہیوال حق نواز میکن نے کی مہمانوں نے پوزیشن ہولڈر طلبا اور انکے اساتذہ میں انعامات تقسیم کئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں