قائداعظم کے فرامین پر عمل کرنا دراصل قانون کی پاسداری :ڈاکٹر ہارون الرشید
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) معروف ادیب اور شاعر ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کے فرامین پر عمل کرنا دراصل قانون کی پاسداری کرنا ہے ۔
محسن پاکستان نے ایک آزاد مملکت کے تصور کو حقیقت دی ،موجودہ صورتحال میں ہمیں ا س امر کا ضروری جائزہ لینا ہے کہ قائد نے ہمیں جو راستہ دیا کیا ہم اس پر گامزن ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ قائد اعظم کے فرامین پر عمل کیا جائے تاکہ پاکستان صحیح معنوں میں اسلامی جمہوری مملکت بن سکے ۔