بھیرہ: ڈھل کے قریب حادثے میں جاں بحق تصور اقبال پنجوتھہ سپردِ خاک
بھیرہ (نامہ نگار)ڈھل کے قریب پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق تصور اقبال پنجوتھہ کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد انہیں آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
نماز جنازہ میں نمبردار کونسل پنجاب کے صدر چودھری حاجی احمد پنجوتھہ، چودھری نعیم حیدر پنجوتھہ، چودھری حسن ظہیر سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔متوفی گزشتہ شام ڈیرہ سے تیار گڑ لے کر واپس آ رہے تھے کہ بھیرہ سے اٹھارہ ہزاری ملتان جانے والی شالیمار کمپنی کی تیز رفتار مسافر بس نے ان کی کار کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ منتقل کیا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاکے حوالے کر دی گئی۔