کڑانہ ہل:قائداعظم کے یومِ پیدائش پر تقریب کا انعقاد
46 اڈا (نمائندہ دنیا )کڑانہ ہل پریس کلب میں بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کے یومِ پیدائش کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں مہمانانِ خصوصی اور شرکاء کی جانب سے قائدِ اعظم کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔تقریب میں صدر سٹون ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن خالد آرائیں، ٹرانسپورٹر و رہنما فاؤنڈر گروپ حاجی آزاد واہلہ، چوہدری افتخار آرائیں، چودھری ظہیر احمد جٹ، ارسلان رمضان اور چوکی انچارج پل گیارہ سب انسپکٹر آصف سلطان نے شرکت کی۔مقررین نے قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کی قومی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ قائد کے فرمودات پر عمل پیرا ہو کر ہی پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آزادی بڑی نعمت ہے اور ہم ایک آزاد اور خودمختار ملک میں رہ رہے ہیں، قائد اعظم کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ شرکانے قائدِ اعظمؒ کے افکار کو مشعلِ راہ بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔تقریب سے صدر پریس کلب اسجد علی چٹھہ اور چیئرمین کامران سعید جٹ نے خطاب کیا۔