پیرا فورس کے سٹاف کی نئی بھرتیوں کے حوالے سے اجلاس

پیرا فورس کے سٹاف کی نئی  بھرتیوں کے حوالے سے اجلاس

خوشاب(نمائندہ دُنیا)پیرا فورس کے سٹاف کی نئی بھرتیوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔

جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب اور اسسٹنٹ کمشنر خوشاب سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ، اجلاس میں پیرا فورس کی بھرتی کے عمل، طریقہ کار، شفافیت اور بروقت تکمیل کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ڈپٹی کمشنر خوشاب نے نے ہدایت کی کہ بھرتیوں کا عمل میرٹ، شفافیت کو مد نظر رکھتے ہوئے مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں