داؤدخیل: سکندرآباد چرچ میں کرسچین کمیونٹی کی کرسمس تقریب

داؤدخیل: سکندرآباد چرچ میں  کرسچین کمیونٹی کی کرسمس تقریب

داؤدخیل (نمائندہ دنیا )کرسمس کے موقع پر ریحان منیر، جنرل مینیجر ایگری ٹیک فرٹیلائزر فیکٹری داؤدخیل، نے اسکندرآباد کی مسیحی برادری کی دعوت پر سنٹ انتھونی چرچ میں شاندار تقریب میں شرکت کی۔

کرسچین کمیونٹی نے جنرل مینیجر کا چرچ آمد پر شاندار استقبال کیا۔ریحان منیر نے اپنے خطاب میں کرسچین کمیونٹی کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ ہمارے گہرے تعلقات ہیں جو ہمارے گاؤں سیالکوٹ تک جڑتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایگری ٹیک انتظامیہ نے کرسچین کمیونٹی کی فیملیز کو سیالکوٹ سے یہاں اسکندرآباد کالونی میں آباد کیا، اور انتظامیہ ہمیشہ ان کی خوشیوں اور غموں میں شریک رہتی ہے ۔ریحان منیر نے کہا کہ یہاں کرسچین کمیونٹی کی تیسری نسل آباد ہے جو ہر حال میں فیکٹری انتظامیہ کے ساتھ کھڑی رہتی ہے اور سکون سے اپنی عبادات کر سکتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ کمیونٹی کے بچے اعلی تعلیم کے ساتھ ساتھ سکلڈ تعلیم بھی حاصل کریں تاکہ اعلیٰ عہدوں پر فائز ہو سکیں۔اہل علاقہ نے ریحان منیر کے اس اقدام کو سراہا اور اس تقریب کو خوش آئند قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں