دھوکہ دہی اور فراڈ کی متعدد وارداتیں، کروڑوں روپے خورد برد

 دھوکہ دہی اور فراڈ کی متعدد وارداتیں، کروڑوں روپے خورد برد

کاشف محمود سے 1 کروڑ 84 لاکھ روپے محمد شفیق نے کاروبار کا کہہ کر خورد برد کئے

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)سرگودھا کے مختلف علاقوں میں دھوکہ دہی اور فراڈ کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے کروڑوں روپے خرد برد کر لیے گئے ۔87 شمالی کے کاشف محمود سے 1 کروڑ 84 لاکھ روپے ، جو اسے ریٹائرمنٹ پر پنشن کی مد میں ملے تھے ، امانتاً محمد شفیق نے کاروبار میں لگانے کا جھانسہ دے کرخورد برد کر لیے ۔ اسی طرح 67 جنوبی کے خالد محمود سے ذوالفقار علی نے 5 لاکھ روپے ، جبکہ کاروباری لین دین کے دوران جعلی چیکوں کے ذریعے مقام حیات کے محمد طیب سے محمد اقبال نے ساڑھے 17 لاکھ روپے ، بلاک نمبر 22 کے مبشر حسن سے فرحان نے 16 لاکھ روپے ، ساہی وال کے انجم شہزاد سے شہریار نے 35 لاکھ روپے ، اور قادر بخش کالونی کے محمد شبیر سے محمد نعیم نے 16 لاکھ روپے خرد برد کر لیے ۔پولیس نے تمام مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں