میانوالی:اے ڈی سی ریونیو کی ہدایات پر راستہ بند کرنیوالوں کیخلاف کارروائی
میانوالی (نامہ نگار)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ساریہ حیدر نے وزیر اعلیٰ پنجابمریم نواز شریف کے ویژن اور اپنی عالیشان قیادت کے مطابق محکمہ مال میں بہترین اور فعال کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ساریہ حیدر کے احکامات کی روشنی میں صوبہ خان تحصیلدار تحصیل پپلاں نے چک نمبر 12 ایم ایل ہرنولی میں راستہ بند کرنے اور کار سرکار میں مزاحمت کرنے والے افراد کے خلاف تھانہ ہرنولی میں مقدمہ درج کر لیا۔واضح رہے کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو دن رات محکمہ مال میں انتھک محنت کر رہی ہیں اور محکمے میں بڑے آئرن مینوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔