کرسمس کے موقع پر ستھرا پنجاب کے مسیحی ورکرز کیلئے تقریب
ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین کی شر کت ،ورکرز کے ساتھ کیک کاٹا
خوشاب (نمائندہ دُنیا)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ستھرا پنجاب تحصیل خوشاب کے مسیحی ورکرز کے لیے کرسمس کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے اور مسیحی ورکرز کے ساتھ کیک کاٹا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول، اسسٹنٹ کمشنرز چودھری ضیا اﷲ، ستھرا پنجاب کے ڈسٹرکٹ منیجر محمد صائم وارث خان اور ضلع خوشاب کی تمام تحصیلوں کے ستھرا پنجاب کے منیجرز بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے مسیحی ورکرز کو کرسمس کی مبارکباد دی اور ان کی محنت، لگن اور خدمات کو سراہا۔ انہوں نے ورکرز کو مزید خلوص اور محنت کے ساتھ کام جاری رکھنے کی تلقین کی اور کہا کہ صفائی ستھرائی میں ان کا کردار قابلِ فخر ہے ۔یہ تقریب باہمی احترام، یکجہتی اور بھائی چارے کی ایک خوبصورت مثال تھی، جو ستھرا پنجاب کے روشن اور مثبت وژن کی عکاس ہے ۔