بھیرہ میں کار ڈرائیونگ لائسنسنگ سنٹر کے قیام کا مطالبہ

بھیرہ میں کار ڈرائیونگ لائسنسنگ سنٹر کے قیام کا مطالبہ

آبادی اور عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے سنٹر کا قیام ناگزیر :بلال زکریا

بھیرہ (نامہ نگار)تحصیل بھیرہ کے عوام کو کار ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے سرگودھا اور بھلوال جانا پڑتا ہے ، جس کے باعث انہیں سفری مشکلات کے ساتھ اضافی اخراجات اور قیمتی وقت کے ضیاع کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ن لیگ لائرز فورم سرگودھا ڈویژن کے نائب صدر اور بھیرہ بار کے نو منتخب ایگزیکٹو رکن چودھری بلال زکریا ایڈووکیٹ نے بھیرہ پریس کلب کے نمائندگان مہر محمد بلال طاہری اور فرحان ظفر بھٹی سے بات چیت میں کہا کہ وزیرِ مملکت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ اور صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ کی کوششوں سے کار لائسنسنگ سنٹر بھلوال کو فعال کر دیا گیا ہے ، جو خوش آئند اقدام ہے ۔چودھری بلال زکریا نے کہا کہ تحصیل بھیرہ کی آبادی اور عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بھیرہ میں بھی کار ڈرائیونگ لائسنسنگ سنٹر کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے ۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ تحصیل بھیرہ کے عوام کی سہولت کے لیے یہ سنٹر جلد از جلد قائم کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں