توشہ خانہ 2 کیس میں عمران اور بشریٰ کے وکیل تک رسائی میں رکاوٹیں غیر قانونی :شفقت عباس اعوان
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ایم این اے شفقت عباس اعوان ایڈووکیٹ نے توشہ خانہ 2 کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری کے حقِ اپیل میں مبینہ دانستہ رکاوٹوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات کھلا سیاسی انتقام ہیں اور انصاف کی راہ میں جان بوجھ کر رکاوٹیں کھڑی کرنے کے مترادف ہیں۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ کو ان کے وکیل تک رسائی سے دانستہ طور پر روکا جا رہا ہے تاکہ وہ توشہ خانہ 2 کیس میں دی گئی سزا کے خلاف اپیل پر وکالت نامے پر دستخط نہ کر سکیں۔ شفقت عباس اعوان نے مطالبہ کیا کہ عمران اور بشری کو اپنے وکیل تک مکمل اور بلا روک ٹوک رسائی دی جائے۔ اور وکالت نامے پر دستخط کی اجازت دی جائے ، تاکہ اپیل کے آئینی و قانونی حقوق میں رکاوٹیں پیدا نہ کی جائیں۔