پاک روس تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر زور:جواد خر م وڑائچ

پاک روس تجارتی تعلقات کو  فروغ دینے پر زور:جواد خر م وڑائچ

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)صدر انجمن تاجران یونیورسٹی روڈ جواد خر م وڑائچ نے کہا ہے کہ جغرافیائی اعتبار سے پاکستان اور روس ایک دوسرے کے لیے قدری شراکت دار ہیں۔

 پاکستان اپنی بندرگاہوں کے ذریعے روس کو بحر ہند تک رسائی دے سکتا ہے ، جبکہ روس وسطی ایشیا اور یورپ تک پاکستان کے لیے ایک محفوظ تجارتی راستہ فراہم کر سکتا ہے ۔جواد خر م وڑائچ نے کہا کہ روس کیپسن، بحرہ اسوت اور بحرہ بالٹک کے راستوں سے پاکستان کو یورپی منڈیوں تک منظم رسائی فراہم کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان روس کے لیے 24 کروڑ سے زائد آبادی کے ساتھ ایک ابھرتی ہوئی صارف منڈی ہے، جبکہ روس توانائی، صنعت اور خام مال کے شعبوں میں عالمی اہمیت رکھتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں