عمران خان اور پارٹی رہنماؤں کی رہائی ناگزیر ہے :آ صف جیلانی
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)رہنماء پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آصف جیلانی کچھیلا ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سمیت اپوزیشن اتحاد کے مطالبات غیر جانبدار الیکشن کمیشن کے تقرر اور نئے انتخابات کے انعقاد کے لیے ہر صورت تسلیم کیے جائیں گے ۔
انہوں نے فارم 47 کے معاملے پر حکومت پر زور دیا کہ وہ ذاتی عناد ترک کر کے وسیع تر قومی مفاد میں اپوزیشن اتحاد کے جائز مطالبات کو تسلیم کرے ۔آصف جیلانی نے کہا کہ بانی و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، ان کے اہل خانہ اور دیگر پارٹی رہنماؤں کی رہائی بھی ناگزیر ہو چکی ہے ، کیونکہ عمران خان نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مقبول لیڈر ہیں۔